۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کشمیر

حوزہ/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ساتویں محرم کو بھی وادی کے اطراف و اکناف میں متعدد مقامات پر جلوس عزا برآمد کئے گئے علم شریف کا سب سے بڑا متحدہ جلوس حجت الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب عمل قدیم اندرون کاٹھی دروازہ سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آبا دمیں اختتام پزیر ہوا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ساتویں محرم کو بھی وادی کے اطراف و اکناف میں متعدد مقامات پر جلوس عزا برآمد کئے گئے علم شریف کا سب سے بڑا متحدہ جلوس حجت الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب عمل قدیم اندرون کاٹھی دروازہ سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آبا دمیں اختتام پزیر ہوا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی ۔

آٹھویں محرم الحرام جلوس عزا گروبازار تا ڈلگیٹ میں عزاداروں سے شرکت کی دعوت دیتے ہوئے آغا صاحب نے عامۃ المسلمین سے صبح 6بجے گرو بازار پہنچنے کی تلقین جہاں سے یہ تاریخی جلوس برآمد ہوگاآغا صاحب نے مزید کہا ہم عاشورا کے تاریخی جلوس آبی گزر تا علی پارک برآمد ہونےسے بھی پُر اُمید ہیں جوکہ عزاداروں کی دیرینہ مانگ رہی ہے اس سال جبکہ تمام جلوس عزا پُر امن طریقے سے انجام پزیر ہورہے ہیں ایل جی انتظامیہ سے اُمیدکی جاتی ہے وہ عزاداروں کی مدت دراز کی یہ مانگ پوری کرے گا۔

جلوس عزا جن دیگرمقامات پر علم شریف اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے ان میں پاٹواوبڈگام ، کری پورہ بڈگام ، وتہ ماگام بیروہ ، آستان پورہ چھترگام چاڑورہ ، سنزی پورہ چاڑورہ، سوٹھ کٹرباغ چاڑورہ و، آستانہ شریف سید صالح ؒیاگی پورہ ماگام، سونہ پاہ بیروہ، میر گنڈ بڈگام،پاریس آباد بڈگام ،امام باڑہ بٹہ چک راجہ محلہ دندوسہ، گنائی محلہ گریند کلان بڈگام، توحیدیہ اسکول شالنہ چاڑورہ ،امام باڑہ پائین محلہ گریند،لبر تل بڈگام ، آستان شریف بابا حیدر علی چاڑورہ ،ڈار محلہ ریشی پورہ بڈگام، اندرون کاٹھی درواز حسن آباد سرینگر، شالیمار، کرالہ پورہ جڈی بل ، جے کے پی سی سی اگروباغ سرینگر، آباد پورہ گامدو ، نوگام سوناواری ، کائو پورہ بالا ، بونہ محلہ اندرکوٹ ، گگلو محلہ ذالپور،مدون ، اوڑینہ سوناواری، لالہ حاجی اوڑینہ ،چھانہ محلہ پائین نوگام،دیورہ بارہ مولہ،ملہ پورہ دوسلی پورہ پٹن بارہ مولہ،وکھرون پلوامہ شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .